• KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am
  • KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am
Live Covid 2019

مسلم لیگ (ن) نے شہبازشریف کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روک دیا

شائع May 11, 2020

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی نے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔

ترجمان مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ پارٹی نے یہ فیصلہ شہبازشریف کے ڈاکٹرز کی تحریری رائے کی تائید کرتے ہوئے کیا ہے

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے سختی سے منع کیا ہے کہ شہبازشریف قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کریں کیونکہ کینسر سرجری اور قوت مدافعت میں کمی سے ان کی صحت کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

خیال رہےکہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق ملکی صورتحال پر بحث کے لیے اجلاس جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025