• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

بھارت: لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی میں تاخیر پر جوڑے نے خودکشی کرلی

شائع May 11, 2020
لاک ڈاؤن سے قبل بیوی کے میکے چلے جانے کے بعد شخص نے سابقہ محبوبہ سے شادی کرلی—فوٹو: دکن کیرونیکل
لاک ڈاؤن سے قبل بیوی کے میکے چلے جانے کے بعد شخص نے سابقہ محبوبہ سے شادی کرلی—فوٹو: دکن کیرونیکل

بھارت میں جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی میں مسلسل تاخیر سے دلبرداشتہ ہو کر جوڑے نے خودکشی کرلی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانا میں 22 سالہ پنڈور گنیش اور20 سالہ سوام سیٹھبائی کی لاشیں ان کی رہائش گاہ سے کچھ فاصلے پر واقع کھیتوں میں ملیں۔

مزیدپڑھیں: بھارت: لاک ڈاؤن میں بیوی کے میکے چلے جانے پر شوہر نے دوسری شادی کرلی

اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے دونوں خاندانوں نے شادی کی تقریب موخر کردی تھی جس پرجوڑا افسردہ تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

البتہ پولیس یہ بتانے سے قاصر تھی کہ ان کی موت کیسے ہوئی لیکن انہوں نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ تلنگانا میں 22 مارچ کو لاک ڈاؤن نافذ ہوا تھا جس کے باعث ہزاروں شادیاں منسوخ ہوگئی تھیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں کئی ممالک میں خواتین و بچوں پر تشدد میں اضافے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، وہیں کئی ممالک میں طلاقوں کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'دوسری بیوی کے پاس بھی جانا ہے، باہر نکلنے کی اجازت دی جائے'

تاہم تشدد اور طلاق کی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ منفرد انداز میں شادیوں سمیت دیگر دلچسپ واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک منفرد واقعہ بھارت کی ریاست بہار میں بھی سامنے آیا تھا جہاں مسلسل لاک ڈاؤن میں تنہا رہنے کی وجہ سے ایک شخص نے اپنی سابق محبوبہ سے ہی شادی کرلی تھی۔

بھارتی اخبار دکن کیرونیکل کے مطابق ریاست بہار کے ضلع پٹنا کے چھوٹے شہر پلی گنج میں ایک شخص نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی بیوی کے میکے میں پھنس جانے پر دوسری شادی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق پلی گنج کے رہائشی دھیرج کمار کی بیوی 22 مارچ کو لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے قبل اسی شہر کے دوسرے علاقے دلہن بازار میں اپنے میکے چلی گئی تو حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

اس دوران اس طرح کی خبریں بھی سامنے آئیں کہ جوڑوں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن شادیاں کر لیں۔

ریاست تلنگانا کے دلہا 28 سالہ نجف نقوی اور ریاست کرناٹکا کی دلہن 25 سالہ فریا سلطان کی شادی رواں ماہ 5 اپریل کو ہونا تھی مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی کی تقریب کرنا مشکل ہوگئی لیکن دونوں نے اس مشکل کا حل نکالتے ہوئے آن لائن شادی کر لی۔

نکاح کی تقریب کو دوسرے شہروں میں بیٹھے رشتہ داروں نے آن لائن دیکھا—فوٹو: انڈین ایکسپریس
نکاح کی تقریب کو دوسرے شہروں میں بیٹھے رشتہ داروں نے آن لائن دیکھا—فوٹو: انڈین ایکسپریس

واضح رہے کہ یکم مئی کو بھارت میں کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کردی گئی تھی۔

وزارت داخلہ نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کے ساتھ بعض اضلاع میں نرمی کا بھی اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت میں مجموعی طور پر 56 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزیدپڑھیں: کورونا وائرس: نیویارک میں بھی آن لائن شادیوں کی اجازت

کورونا وائرس سے متعلق عالمی سطح پر دستیاب مستند اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں وائرس سے اب تک 2 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

وائرس کی وجہ سے نافذ العمل لاک ڈاؤن کے سبب بھارت کے تمام اضلاع میں فضائی سفر، ریل، میٹرو، بین الصوبائی نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہے گی۔

بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق اسکول، کالجز، ہوٹلز، مالز، عبادت گاہیں اور دیگر ادارے بھی بدستور بند رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024