• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اندرون ملک پروازوں پر پابندی میں 13 مئی تک توسیع

شائع May 10, 2020 اپ ڈیٹ May 11, 2020
—فائل فوٹو: اے پی پی
—فائل فوٹو: اے پی پی

سول ایوی ایشن ڈویژن نے اندرون ملک پروازوں پر پابندی کے فیصلے میں 13 مئی تک توسیع کر دی۔

ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اندرون ملک فضائی آپریشن پر پابندی کا اطلاق 12 بجے تک ہوگا۔

مزیدپڑھین: ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 ہزار 416، اموات 661 ہوگئیں

ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان اور سینئر جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار کھوکھر کے مطابق پابندی سے متعلق فیصلے کا اطلاق خصوصی پروازوں اور کارگو جہازوں پر نہیں ہو گا۔

چند روز قبل وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ اندرونِ ملک پروازوں کی معطلی کی مدت 7 مئی کی رات ختم ہوجائے گی جس کے بعد ڈومیسٹک پروازوں کی محدود بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم کی سربراہی میں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

30 اپریل کو ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایوی ایشن ڈویژن نے اندرون ملک پروازوں کی آمد و رفت پر پابندی میں 7 مئی تک توسیع کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس او پیز پر اتفاق، سندھ میں کل سے صبح 6 سے شام 5 تک دکانیں کھولنے کی اجازت

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد کووِڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی اور اندرونِ ملک پروازوں کا آپریشن 30 اپریل تک معطل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت پر پابندی میں 15 مئی تک توسیع کردی تھی۔

سی اے اے سے جاری بیان کے مطابق اس بندش کا اطلاق حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں اب تک مجموعی طور پر مصدقہ کیسز کی تعداد 30416 ہوگئی ہے جبکہ 661 لوگ اس وائرس سے انتقال بھی کرگئے ہیں۔

مزیدپڑھیں: 'لاک ڈاؤن سے متعلق وفاق کے ساتھ چلیں گے، پیر سے فجر سے شام 5 تک دکانیں کھلیں گی'

دوسری جانب لاک ڈاؤن میں نرمی کا مشروط عمل جاری ہے اور جن شبعوں کو اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت مل رہی ہے انہیں ایس او پیز پر عمل کرنے کی سخت ہدایت بھی دی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024