• KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am
  • KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am
Live Covid 2019

آرمی چیف اور صدر مملکت کا کورونا کا شکار اسپیکر قومی اسمبلی کو فون

شائع May 10, 2020

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر مملکت عارف علوی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔

گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور ان کے 2 بچے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے اور وہ کل سے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

آرمی چیف نے اتوار کو اسپیکر قومی اسمبلی کو فون کر کے خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب صدر عارف علوی نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025