وائٹ ہاؤس وائرس ٹاسک فورس کے اراکین کو قرنطینہ کا سامنا
وائٹ ہاوس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ڈاکٹر انتھونی فاؤسی سمیت 3 اراکین نے کورونا وائرس کا شکار شخص سے رابطے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا
اے پی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزیز کے ڈائریکٹر اور ٹاسک فورس کے اہم رکن انتھونی فاؤسی کورونا وائرس سے متعلق سادہ اور براہ راست تفصیل بیان کرنے پر ملک گیر سطح پر کافی مقبول ہوگئے ہیں۔
ان کے ساتھ ڈائریکٹر آف سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر اسٹیفن ہان بھی قرنطینہ کررہے ہیں۔
تاہم سی ڈی سی اور ایف ڈی اے اس شخص کی شناخت سے متعلق کچھ نہیں بتائیں گے جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور ان کے ساتھ یہ تینوں اراکین رابطے میں آئے تھے۔