ایران میں کیسز بڑھنے کا سلسلہ جاری، صوبہ خوزستان کی صورتحال تشویشناک
ایران میں ابھی بھی تیزی سے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے مزید ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت نے صوبہ خوزستان میں بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ملک کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے اپنے بیان میں کہا کہ خوزستان کے سوا تمام صوبوں میں نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن خوزستان کی صورتحال پر ہمیں تشویش لاحق ہے۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ایک ہزار 529 کیس رپورٹ ہوئے جس سے وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 6ہزار 220 ہو گئی ہے جبکہ 48اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 6ہزار 589 ہو گئی ہے۔