ایران میں مزید 1500 سے زائد کیسز رپورٹ
ایران کی وزارت صحت نے جنوبی صوبہ خوزستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مزید 1529 کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور کا کہنا تھا کہ 'خوزستان کے علاوہ دیگر تمام صوبوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے'۔
ان کا کہنا تھا کہ خوزستان میں صورت حال اب بھی تشویش ناک ہے۔
ایران میں نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 220 ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں 48 کا اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر 6 ہزار 589 ہوگئی ہے۔