ایران میں 24 گھنٹوں میں مزید 1500 سے زائد کیسز سامنے آئے
ایرانی وزیر صحت نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 529 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خوزستان کے علاوہ تمام صوبوں میں کیسز کم ہورہے ہیں۔
ایران میں کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 220 ہوچکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 589 ہوگئی ہے۔