• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اظہر علی کا 'بلا' بھارتی میوزیم نے 10 لاکھ روپے میں خرید لیا

شائع May 9, 2020 اپ ڈیٹ May 16, 2020
اظہر علی نے 302 رنز بنانے والے بلے کو نیلامی کے لیے پیش کیا تھا—فائل/فوٹو:اے ایف پی
اظہر علی نے 302 رنز بنانے والے بلے کو نیلامی کے لیے پیش کیا تھا—فائل/فوٹو:اے ایف پی

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی جانب سے عالمی وبا کووڈ-19 کے بحران کے دوران ضرورت مندوں کی امداد کے لیے نیلام کیا گیا بلا بھارت کے ایک میوزیم نے خرید لیا۔

اظہر علی نے ویسٹ انڈیزکے خلاف 2016 میں ایک ٹیسٹ میں 302 رنز بنانے والا بلا اور چمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کے خلاف زیب تن کی ہوئی جرسی کو آن لائن نیلامی کے لیے پیش کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:کورونا فنڈ: اظہر علی نے قیمتی جرسی اور بلا نیلامی کیلئے پیش کردیا

جرسی اور بلے کو نیلام کرنے کامقصد حاصل ہونے والی رقم سے جان لیوا بیماری سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کرنا تھا، دونوں بیٹ اور جرسی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط کیے گئے تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ویب سائٹ نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سوشل میڈیا میں اعلان کیا تھا کہ بیٹ اور جرسی کی ابتدائی قیمت 10 لاکھ ہوگی جبکہ دونوں کو 22 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔

اظہر علی نے تصدیق کی کہ پونے میں قائم بلیڈز آف گلوری کرکٹ میوزیم نے 10 لاکھ کی نیلامی جیت کر بلا حاصل کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جرسی کی نیلامی پر بھی خوب دلچسپی کااظہار کیا گیا اور کیلیفورنیا میں موجود پاکستانی نژاد کیش ولانی نے نیلامی کے اختتام سے قبل 11 لاکھ روپے کی بولی دی۔

نیو جرسی میں ایک اورپاکستانی نژاد جمال خان نے اس مقصد کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ کردیا۔

یاد رہے کہ اظہر علی نے سوشل میڈیا میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'میں موجودہ بحران میں مبتلا افراد کی مدد کے لیے اپنی دو ذاتی چیزوں کو 10،10 لاکھ روپے کی ابتدائی قیمت پر نیلامی کے لیے پیش کررہا ہوں'۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا مالی مشکلات کے شکار کھلاڑیوں، اسٹاف کی مدد کا اعلان

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا تھا کہ 'نیلامی کا وقت 5 مئی 2020 کو رات 11 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گا'۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی کی اس شرٹ پر اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کے دستخط موجود ہیں۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ یہ دونوں چیزیں میرے دل کے انتہائی قریب ہیں لیکن اگر یہ مشکل وقت میں لوگوں کے کام آسکیں تو مجھے زیادہ خوشی ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024