• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ہیری پوٹر‘ کے اداکار کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع May 9, 2020
روپرٹ گرنٹ اور ان کی گرل فرینڈ جیورجیا گروم— فوٹو:اے ایف پی
روپرٹ گرنٹ اور ان کی گرل فرینڈ جیورجیا گروم— فوٹو:اے ایف پی

مشہور زمانہ ہولی وڈ فلم ’ہیری پوٹر‘ میں ران ویزلی کا کردار نبھانے والے روپرٹ گرنٹ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

دی پیپل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ خبر روپرٹ گرنٹ اور ان کی گرل فرینڈ جیورجیا گروم کے ترجمان نے میڈیا سے شیئر کی۔

مزید پڑھیں: ہیری پوٹر کی کاسٹ تب اور اب

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ ’روپرٹ اور جیورجیا اپنے مداحوں کو یہ خبر بناتے میں بےحد خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی‘۔

البتہ اداکار اور ان کی گرل فرینڈ نے تاحال بیٹی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی۔

خیال رہے کہ اداکار روپرٹ گرنٹ نے 2011 میں برطانوی اداکارہ جیورجیا گروم کے ساتھ تعلقات استوار کیے۔

یہ بھی پڑھیں: جب 'ہیری پوٹر' کو راہگیر نے بےگھر سمجھ کر بھیک دے دی

ان دونوں نے کئی ماں تک حمل کی خبر کو میڈیا سے چھپایا تھا تاہم اس بارے میں افواہیں سامنے آنے کے بعد انہوں نے رواں سال اپریل میں اس خبر کی تصدیق کی تھی۔

یاد رہے کہ روپرٹ گرنٹ نے کامیاب ہولی وڈ فلم سیریز ہیری پوٹر میں اہم کردار نبھایا تھا اور یہ ان کے کیریئر کا کامیاب کردار ثابت ہوا تھا۔

2001 میں سامنے آئی ہولی وڈ فلم سیریز 'ہیری پوٹر'، جے کے رولنگ نامی برطانوی مصنف کے ناول پر مبنی تھی جس میں ڈینیئل ریڈ کلف نے ہیری پوٹر کا مرکزی کردار نبھایا تھا، روپرٹ گرنٹ ران ویزلی بنے تھے جبکہ ایما واٹسن ہرمائنی گرنجل بنیں تھی۔

اس سیریز کے 7 حصے سامنے آئے اور یہ سب ہی کامیاب ثابت ہوئے۔

ہیری پوٹر کی کہانی ایک جادوئی اسکول پر مبنی تھی جہاں پڑھنے والے بچے جادو سیکھتے، البتہ ہیری پوٹر اسکول کو منفی کرداروں سے بچانے کی کوشش میں سرگرم رہتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024