• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
Live Covid 2019

نواب شاہ:پولیس اور نمازیوں کے درمیان جھڑپ میں ایک خاتون اہلکار زخمی ہوگئی

شائع May 8, 2020

نواب شاہ میں ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مسجد میں پولیس اور نمازیوں کے درمیان جھڑپ میں ایک خاتون اہلکار زخمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سرور شاہ کالونی میں واقع طوبہ مسجد میں نمازِ جمعہ کے اجتماع کی معلومات ملنے پر پولیس نے مسجد پہنچ کر پیش امام کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

جس پر نمازیوں نے مشتعل ہو کر پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں خاتون اہلکار زخمی ہوگئیں اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا۔

پولیس نے پیش امام کو گرفتار کرلیا جبکہ خاتون پولیس اہلکار کو پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس جوتوں سمیت مسجد کے اندر داخل ہوئے اور بدتمیزی کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024