• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حاملہ خواتین میں کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد باعثِ تشویش

شائع May 8, 2020
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

گجرات: گورنمنٹ میٹرنیٹی ہسپتال (جی ایم ایچ) اور فتح پور بیسک ہیلتھ یونٹ (بی ایچ یو) میں مریضوں اور اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مقامی انتظامیہ نے ان دونوں صحت کی سہولیات کو سیل کردیا جبکہ تمام میڈیکل سروسز معطل کردی گئیں۔

گزشتہ کچھ دنوں میں ضلع میں موجود 300 حاملہ خواتین کے نمونے جمع کیے گئے، ان میں سے 28 خواتین میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 200 خواتین کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے، گورنمنٹ میٹرنیٹی ہسپتال ان صحت کی سہولیات میں شامل ہے جہاں حاملہ خواتین میں کورونا وائرس کی بڑھتی شرح تشویشناک ہے۔

ہسپتال میں میڈیکل سروسز کی معطلی کے بعد محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے میٹرنیٹی ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹرز کے نمونے بھی اکٹھے کیے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی وبا کے دوران 9 ماہ میں 11 کروڑ بچوں کی پیدائش متوقع

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جی ایم ایچ میں ڈس انفیکشن کا عمل کیا گیا اور جلد ہی یہاں میڈیکل سروسز دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔

فتح پور کے قریب ایک چھوٹے شہر میں حکام نے بی ایچ یو میڈیکل آفسر کا ایک نجی کلینک بھی سیل کردیا۔

جمعرات کے روز بھیمبیر روڈ کے کنارے بڑی تعداد میں موجود دکانوں میں تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اس کو بھی سیل کردیا گیا تھا جبکہ مسلم بازار میں موجود بیکری کے عملے کے دو افراد میں وائرس کی تشخیص کے باوجود اس دکان کو سیل نہیں کیا گیا۔

صحت کی ٹیموں نے کھاریاں اور لالا موسیٰ میں جی ٹی روڈ کے ساتھ کچھ بڑی کریانہ کی دکانوں اور ہائی وے ٹرک ہوٹلز کے ملازمین اور گاہکوں کے نمونے بھی حاصل کیے۔

دریں اثنا، گجرات میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے 20 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔


یہ خبر 8 مئی 2020 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024