اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 558 ہوگئی
وفاقی داراالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دن بدن تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 37 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔
سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا متاثرین میں 37 نئے مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد وہاں مجموعی طور پر کورونا متاثرین کی تعداد 521 سے بڑھ کر 558 تک پہنچ گئی۔