• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
Live Covid 2019

مئی کے آخر اور جون کے شروع میں وبا کا نقطہ عروج کا اندازہ ہے، شاہ محمود قریشی

شائع May 8, 2020

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ٹاؤن ہال اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح زیادہ نہیں ہے، لیکن اندازہ ہے کہ مئی کے آخر اور جون کے شروع میں اس وبا کا نقطہ عروج ہوگا اور ہم اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا اجلاس ہوتا ہے جس میں پورے پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے، ہمارا مقصد یہ ہے کہ تمام فیصلے قومی اتفاق رائے سے کیے جائیں، صوبوں کو آرا دینے کا حق ہے اور ہم ان کی آرا کو اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے 30 ہزار لوگ وطن واپس آنے کے منتظر ہیں ہم انہیں پاکستان جلد لائیں گے، ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے، ہمیں پاکستان آنے والے ہر پاکستانی کی کورونا ٹسٹنگ کرنا ہوگی، اسی حساب سے ہمیں قرنطینہ کی سہولیات کو بھی دیکھنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024