قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ارکان کا کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار
ارکان قومی اسمبلی سیشن میں آنے کے لیے اپنی سہولت کے مطابق کورونا ٹیسٹ کرائیں گے اور تمام ارکان کو کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ دینا ہوگی۔
ارکان قومی اسمبلی کے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کورونا ٹیسٹ کرنے کے لیے اقدامات کا حکم موصول ہوگیا جس کے بعد وہ ارکان سے رابطہ کرکے کورونا ٹیسٹ کے لیے انتطامات کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی بروز پیر طلب کیا گیا ہے۔