• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

ٹرینیں 10 مئی سے چلانے کے فیصلے پر تمام صوبوں کی حمایت نہیں ملی،شیخ رشید

شائع May 7, 2020

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم 10 مئی سے ٹرینیں سے چلانے کے فیصلے پر تمام صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 'جس طرح عوام نے، دکانداروں نے، کارخانہ داروں نے اور علمائے کرام نے حکومت کے لاک ڈاؤن کا ساتھ دیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہماری یہ خواہش تھی کہ 10 مئی سے ٹرینیں بھی چلا دیں لیکن اس فیصلے پر ہم تمام صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے اور عمران خان نے بطور جمہوری وزیر اعظم مشاورت کے لیے اس فیصلے کو مزید 2 سے 3 دن ملتوی کردیا ہے۔'

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ غریب کی سواری ٹرین کو عید سے قبل دوبارہ چلایا جائے اور ہم وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے جو معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) میں شامل ہیں اور توقع ہے کہ عید سے قبل عمران خان کی اجازت سے ہم ٹرینیں چلانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔'

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024