• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گلوکارہ ایڈیل نے چند ماہ میں اتنا وزن کم کیسے کیا؟

شائع May 7, 2020 اپ ڈیٹ May 8, 2020
ایڈیل کی اس تبدیلی سے سب حیران ہیں — فوٹو: میگ دی ویکلی
ایڈیل کی اس تبدیلی سے سب حیران ہیں — فوٹو: میگ دی ویکلی

مشہور برطانوی گلوکارہ ایڈیل گزشتہ کئی ماہ سے انسٹاگرام پر غیر فعال تھیں، تاہم اب انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک سرپرائز پوسٹ کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی کرکے پوری دنیا کو حیران کردیا۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ سیاہ رنگ کے لباس میں موجود ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس تصویر کے ساتھ انہوں نے مداحوں کی جانب سے ان کی 32 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینے کا شکریہ ادا کیا جبکہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران گھر میں محفوظ رہنے کی ہدایت بھی کی۔

ایڈیل نے آخری مرتبہ اپنے انسٹاگرام پر دسمبر میں ایک پوسٹ شیئر کی جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا سے غائب نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: نامور گلوکارہ ایڈیل کا شوہر سے علیحدگی کا اعلان

ان کی اس نئی پوسٹ میں جو بات سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی وہ یہ تھی کہ گلوکارہ پہلے سے کافی منفرد نظر آئیں۔

ایڈیل نے اتنے عرصے میں خاصہ وزن کم کرلیا اور اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات نے ان کی تعریف کرنے کے ساتھ حیرانی کا اظہار کیا۔

البتہ ایڈیل نے اپنی پوسٹ میں وزن کم کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں لکھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ 6 ماہ سے برطانوی گلوکارہ کے وزن کم کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں تاہم گلوکارہ نے خود اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

2008 میں ایڈیل کا پہلا البم 19 سامنے آیا، اس وقت انہیں وزن زیادہ ہونے کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ماضی میں گلوکارہ کو کئی بار وزن پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا —فوٹو: اے ایف پی
ماضی میں گلوکارہ کو کئی بار وزن پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا —فوٹو: اے ایف پی

اس کے بعد گلوکارہ نے کچھ وزن کم کیا تاہم اس کے باوجود انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

2012 میں نامور فیشن ڈیزائنر کارل لیجرفیلڈ نے ایڈیل کے وزن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وہ تھوڑی زیادہ موٹی ہیں‘۔

جس کے بعد انہیں ایڈیل اور ان کے مداحوں سے معافی بھی مانگنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈیل کے نام 5 گریمی ایوارڈز

بعدازاں ایڈیل نے 23 سال کی عمر میں اپنے ایک انٹرویو میں ان پر ہوئی تنقید کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں کبھی بھی میگزین کوورز پر نظر آنے والی ماڈلز کی طرح دکھنا نہیں چاہتی، میں عام خواتین کی نمائندگی کرتی ہوں اور مجھے اس بات پر بےحد فخر ہے‘۔

اس ہی دوران گلوکارہ نے ایک اور انٹرویو میں کہا تھا کہ ’مجھ پر کبھی اس بات کا دباؤ نہیں رہا کہ میں وزن کم کروں اور ماڈلز کی طرح نظر آؤں، میں نے کبھی ایسا نہیں سوچا کہ کامیابی کے لیے مجھے وزن کم کرنا ہوگا‘۔

ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی جائے تو گلوکارہ اور ان کے سابق شوہر سیمون کونیکی کے درمیان گزشتہ سال علیحدگی ہوگئی تھی۔

2016 میں ان دونوں کی شادی ہوئی، فوٹو: فائل
2016 میں ان دونوں کی شادی ہوئی، فوٹو: فائل

ایڈیل کے ہاں 2012 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اینجیلو رکھا تھا۔

ایڈیل اور کونیکی نے 5 سال تک تعلق رکھنے کے بعد 2016 میں خفیہ شادی کی تھی۔

گلوکارہ نے پورے ایک سال اپنی شادی کو سب سے چھپایا، تاہم 2017 میں گریمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران جب انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا تو انہوں نے اپنی تقریر میں شادی کا اعلان کیا تھا۔

ماضی میں ایڈیل کو وزن پر کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا گیا، فوٹو: رائٹرز
ماضی میں ایڈیل کو وزن پر کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا گیا، فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024