• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اماراتی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

شائع May 7, 2020
فوٹو: خلیج ٹائمز
فوٹو: خلیج ٹائمز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پھنسے ہوئے نائیجیرین باشندوں کو ان کے وطن واپس لے کر جانے والی اماراتی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فضا میں آدھے گھنٹے تک معلق رہنے کے بعد پرواز ای کے 783 کو واپس دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتارا گیا لیکن 4 گھنٹوں بعد ایک دوسرے طیارے سے مسافروں کو روانہ کردیا گیا۔

اماراتی ایئرلائنز کے ترجمان نے تصدیق کی کہ دبئی سے لاگوس جانے والی پرواز میں ایک مسافر نے بچے کو جنم دیا جس کے نتیجے میں پرواز کو واپس دبئی اتارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ پرواز صبح 10 بج کر 55 منٹ پر دبئی سے روانہ ہوئی تاہم 33 منٹ بعد ہی واپس دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کوروناوائرس:ہزاروں پاکستانی متحدہ عرب امارات سے واپسی کے منتظر

نائیجیریا کی وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پھنسے 256 نائیجیرین باشندوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے اور وہ 6 مئی کو دبئی سے لاگوس پہنچے۔

اندازے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں اس وقت بھی نائیجیریا کے 4 ہزار شہری کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد پھنسے ہوئے ہیں۔

ایئرلائن ترجمان نے مزید کہا کہ ’ہمارے لیے پرواز میں موجود مسافروں کی سیکیورٹی پہلی ترجیح ہے اور اماراتی ایئرلائنز اپنے مسافروں کو بہت اہمیت دیتی ہے‘۔

کووِڈ 19 کی وبا کے باعث باقاعدہ پروازیں معطل ہوگئیں تھی، اس سے قبل دبئی سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے بڑی ایئر لائن روزانہ نائیجیریا کے دارالحکومت لاگوس کے لیے پرواز چلاتی تھی۔

امارات ایئر لائن 30 جون تک اب صرف یو اے ای سے واپس اپنی منزل کی جانب جانے والے افراد کے لیے محدود مسافروں والی پروازیں چلارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024