یو اے ای میں ملازمت سے محروم ہونے والے 700 پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، زلفی بخاری
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ملازمتوں سے نکالے گئے 7سو کے قریب پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔
انہوں نے قطر میں تارکین وطن سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے خطاب میں کہا کہ ان افراد کی کمپنیاں وطن واپسی کے لیے ٹکٹ کی ادائیگی کریں گی۔
زلفی بخاری نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ملازمت سے محروم ہونے والے افراد کو کامیاب نوجوان پروگرام کے ذریعے روزگار دیا جائے گا۔
معاون خصوصی نے کہ ساڑھے 5 ہزارپاکستانی قطر میں پھنسے ہیں جن کی واپیس کے لیے آئندہ 2 ہفتوں میں 5 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی واپسی کی سیٹس میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی۔