• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا متاثرین کے لیے پاکستانی گلوکاروں کا آن لائن پروگرام

شائع May 7, 2020
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کے باعث کئی نامور گلوکاروں نے مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹس میں پرفام کرنا شروع کردیا۔

اپنے گھروں میں موجود یہ گلوکار اپنے مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹس رکھنے میں کافی مصروف نظر آئے، جس کے بعد ایک ورچیول صوفی پروگرام منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا جس کے ذریعے کورونا وائرس متاثرین کے لیے فنڈز جمع کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے فنڈ جمع کرنے کی منفرد 'آل ان چیلنج' مہم

یہ آن لائن صوفی پروگرام رواں سال 10 مئی کو اتوار کے روز منعقد کیا جائے گا۔

اس فنڈر یزنگ ویب سائٹ کے مطابق اس پروگرام کو حمد و نعت اور صوفی پروگرام کا نام دیا گیا۔

ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا کہ علی ظفر، رفاقت علی خان، علی سیٹھی، ہارون راشد اور استاد شفقت امانت علی جیسے گلوکار اس پروگرام میں پرفارم کریں گے۔

ان کے علاوہ خرم اقبال، جنید یوسن اور علی شیر جیسے فنکار بھی اس پروگرام کا حصہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: بیک اسٹریٹ بوائز کا مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹ

ویب سائٹ کے مطابق یہ فنکار کورونا وائرس متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے اپنا وقت دیں گے، ان کی ویڈیو کا لنک 10 ڈالر (1590 پاکستانی روپے) کی سبسکرپشن پر دیا جائے گا۔

پروگرام کی تفصیل کے حوالے سے ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا کہ ’کورونا وائرس نے ہم سب کو ایک دوسرے سے دور کردیا ہے لیکن اس وائرس کی وجہ سے خود کو ان سے دور نہ کریں جنہیں اس وقت ہماری مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے‘۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد حکومت نے مارچ سے ملک کے کئی حصوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا۔

اس لاک ڈاؤن کے باعث کئی افراد کی ملازمت خطرے میں پڑ گئی جبکہ کچھ کی نوکریاں ختم بھی ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے ساتھ بھارتی فنکاروں کو کام کرنے سے روکنے پر علی سیٹھی کا جواب

ملک میں مجموعی طور پر 23 ہزار 693 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 545 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

26 فروری کو ملک میں پہلا کورونا وائرس کا کیس رپورٹ ہوا تو ساتھ ہی تعلیمی اداروں کی بندش سمیت مختلف اقدامات اٹھائے گئے جو بعد ازاں لاک ڈاؤن کی صورت میں تبدیل کردیے۔

تاہم اس کے باوجود ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم نہیں ہوا اور مارچ اور اپریل کے مقابلے میں رواں ماہ کے آغاز سے ہی ایک نئی لہر دیکھنے میں آرہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024