• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ای سی سی اجلاس میں مختلف منصوبوں کیلئے سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری

شائع May 6, 2020
مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ای سی سی کا اجلاس ہوا—فائل/فوٹو:پی آئی ڈی
مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ای سی سی کا اجلاس ہوا—فائل/فوٹو:پی آئی ڈی

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف وزارتوں اور اداروں کی تجاویز پر جائزہ لینے کے بعد سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی۔

خزانہ ڈویژن سے جاری اعلامیے کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزارت فوڈ سیکیورٹی سے کہا گیا کہ گندم کی خریداری اور صوبوں کے محکمہ فوڈ سے مکمل رابطہ کرکے ملک میں گندم کی مجموعی پیداوار کی رپورٹ تیار کریں جس سے مستقبل میں فیصلوں کے لیے آسانی ہوگی۔

کمیٹی نے وزارت کو اگلے دو سے تین ہفتوں میں پیش رفت پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:کابینہ نے کمیشن کو چینی بحران کی رپورٹ کیلئے مزید 3 ہفتوں کی مہلت دے دی

ای سی سی میں مختلف تجاویز پر 5 مختلف سپلیمنٹری گرانٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ڈیفنس ڈویژن میں اسپیشل ٹیلی کام مانیٹرنگ پروجیکٹ کے لیے 1.665 ارب روپے کی منظوری دی گئی اور ڈیفنس کمپلیکس اسلام آباد میں اسپیشل ایجوکیشن اسکول کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ روپے کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم کے انسپکشن کمیشن کی تجویز پر 12 اگست 2019 کو وفات پانے والے انسپکشن کمیشن کے سینئر پرائیویٹ سیکریٹری رئیس انور عباسی کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 4 لاکھ 76 ہزار روپے کے پیکج کی بھی منظوری دی گئی۔

مشترکہ مفادات کونسل کے فارمولے کے تحت صوبوں اور دیگر شعبوں کو زکوٰۃ و عشر کی ایک کروڑ 21 لاکھ 43 ہزار روپے کی منتقلی کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ای سی سی نے وزیراعظم کے تعاون پیکج کے تحت مالی سال 2019-20 کے دوران کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے لیے خزانہ ڈویژن کی تجویز پر 30 کروڑ 66 لاکھ 15 ہزار روپے کا ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:چینی بحران رپورٹ میں تاخیر وزیراعظم کو قصور وار ثابت کرتی ہے، شہباز شریف

کورونا وائرس کے پیش نظر وزارت بحری امور کی تجویز کا جائزہ لینے کے بعد منظوری دی گئی کہ 31 مئی 2020 تک کارگو کنٹینر کی فری لینڈنگ میں توسیع کردی جائے اور جو 15 روز ہوگی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خزانہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ پیٹرولیم ڈویژن کی تجویز پر شیڈول کے مطابق کویت سے ریمیٹنس کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں 11.7 ارب روپے منتقل کردیئے جائیں۔

وزارت داخلہ کی تجویز پر ای سی سی نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو قرضے کی بنیاد پر 3.05 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024