• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سندھ: سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید سے قبل دینے کی ہدایت

—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

سندھ حکومت نے عید الفطر کی وجہ سے صوبے کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشنرز کو پینشن یکم جون کے بجائے 18 مئی کو دینے کا حکم دے دیا۔

صوبائی سیکریٹری خزانہ نے تمام سرکاری محکموں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ 24 یا 25 مئی کو عید الفطر ہے اس لیے سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی مئی 2020 کی تنخواہیں بشمول الاؤنس وغیرہ ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ احکامات کی روشنی میں سرکاری ملازمین مئی 2020 کی تنخواہیں 18 مئی تک حاصل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: 'وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں'

اس ضمن میں واضح کیا گیا کہ تمام پینشنرز کو بھی 18 مئی تک پینشن ادا کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عید الفطر کی وجہ سے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن 21 مئی کو ادا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں پاکستان کے محصولات کے اکاؤنٹنٹ جنرل، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل اور وزارت خارجہ کے چیف اکاؤنٹس افسر سے کہا گیا کہ وہ 21 مئی کو تنخواہوں اور پنشنوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024