جرمنی میں اسکول کھولنے اور فٹبال لیگ شروع کرنے کا فیصلہ
جرمنی نے مئی میں لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے کے ساتھ معمولات زندگی کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے اور ملک میں اسکول کھول کر بچوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جرمنی میں اسکول کھلونے کے ساتھ ساتھ جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا کے میچز بھی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 20اپریل کو لاک ڈاؤن میں نرمی کے ابتدائی فیصلے کے باوجود رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد کم ہے اور نئے انفیکشنز کے لہر کے امکانات نہ ہونے کی بدولت کاروبار زندگی کی بحالی کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔