• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کورونا لاک ڈاؤن: بازار جیسے میٹھے دہی بڑے گھر میں بنائیں

شائع May 6, 2020
فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

جیسے رمضان کے دوران لوگوں کو بازار کے پکوڑے سموسے کھانے کا شوق ہوتا ہے، ویسے ہی بازار کے میٹھے دہی بڑے بھی لوگ بےحد شوق سے کھاتے ہیں۔

تاہم اس سال کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ بازار سے یہ دہی بڑے شاید نہیں خرید پارہے یا پھر کئی افراد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہی بازار کا کھانا نہیں کھا رہے۔

ایسے میں یہاں نہایت آسان ترکیب کے ساتھ مزیدار ماش کی دال کے دہی بڑے بنانے کی ترکیب بتائی جارہی ہے۔

اس ترکیب کو اپنے باورچی خانے میں آزما کر گھر والوں کا دل جیت لیں۔

ماش کی دال کی بوندیاں

اجزا

دہی: آدھا کلو

ماش کی دال دھلی ہوئی: ایک پاؤ

ادرکـ معمولی سا ٹکڑا

دہی بڑوں کا مصالحہ

تیل: فرائی کے لیے حسب ضرورت

ترکیب

رات بھر بھگوئی ہوئی ماش کی دال میں ادرک کا ٹکڑا ڈال کر گرائنڈ کرلیں اور گاڑھا پیسٹ تیار کر لیں۔

تیل گرم کر کے چھوٹی چھوٹی بوندیاں بنا لیں اور فرائی کریں، بعدازاں ان بوندیوں کو پانی میں ڈالیں۔

دو سے تین منٹ بعد بوندیوں کو نکالیں اور ہلکے ہاتھ سے ایسے نچوڑیں کے پانی بھی نکل جائے۔

کشمش کی چٹنی

اجزا

کشمش: 50 گرام

املی: 5 سے 6 دانے

کالی مرچ کٹی ہوئی: آدھا چمچ

چینی: کھانے کے تین چمچ

نمک: حسب ذائقہ

ترکیب

کشمش کی چٹنی کے لیے ایک کپ پانی لیں۔ اس میں کشمش، املی کے دانے، کالی مرچ اور چینی ملا کر اچھی طرح گرینڈ کرلیں اور بعد میں معمولی سا نمک شامل کریں۔

آخر میں دہی میں چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں تیار بوندیوں کو ملا لیں۔

اس کے بعد اوپر سے کشمش کی چٹنی ڈالیں اور دہی بڑوں کے مصالحے کے ساتھ افطار میں پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024