• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
Live Covid 2019

ترکی کی جانب سے 600 پاکستانی خاندانوں میں راشن تقسیم

شائع May 6, 2020

ترکی کی ریاستی امدادی ایجنسی نے 600 خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کردیے۔

ترک خبررساں ادارے انادولو کے مطابق ترکش کارپوریشن اینڈ کو آرڈینیشن ایجنس (ٹیکا) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 300 راشن بیگز لاہور میں تقسیم کیے گئے جبکہ دیگر 300 بیگ مردان میں تقسیم کیے گئے۔

اس حوالے سے ٹیکا کے اسلام آباد کے کوآرڈینیٹر گوخان اُمت کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ترک ایجنسی نے سرجیکل ماسک و خوراک کے ڈبے بھی تقسیم کیے—فوٹو: انادولو ایجنسی
ترک ایجنسی نے سرجیکل ماسک و خوراک کے ڈبے بھی تقسیم کیے—فوٹو: انادولو ایجنسی

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکا نے 50 ہزار سرجیکل ماسکس اور خوراک کے ڈبے بھی تقسیم کیے ہیں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں ترک امدادی ایجنسی پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ڈھائی ہزار خوراک کے پیکجز تقسیم کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024