• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دنیا کے سب سے بڑے ہونٹوں کی خواہشمند لڑکی نے اپنے ساتھ کیا کیا؟

شائع May 5, 2020
22 سالہ اینڈریا ایمیلوا ایوانوا — فوٹو: انسٹاگرام
22 سالہ اینڈریا ایمیلوا ایوانوا — فوٹو: انسٹاگرام

خوبصورت اور منفرد کون نظر نہیں آنا چاہتا لیکن کبھی کبھی انسان اپنی اس خواہش کو پورا کرتے ہوئے کچھ حد سے آگے نکل جاتا ہے جس کا نتیجہ اچھا ثابت نہیں ہوتا۔

ایسا ہی کچھ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ لڑکی اینڈریا ایمیلوا ایوانوا کے ساتھ ہوا جن کی خواہش تھی کہ ان کے ہونٹ اس دنیا کے سب سے بڑے ہونٹ بن جائیں اور اس خواہش کو پورا کرتے ہوئے انہوں نے ہونٹوں کی سرجری کے 20 انجیکشنز بھی لگوائے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اینڈریا ابھی بھی دنیا کے سب سے بڑے ہونٹوں کی خواہشمند ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

22 سالہ اینڈریا کو حقیقی زندگی کی ’باربی ڈول‘ کہا جاتا ہے، جنہوں نے لپ انجیکشن لگوانے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی، ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اب تک انہیں 33 ہزار سے زائد افراد فالو کرچکے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اینڈریا نے 2018 میں ہونٹوں کے انجیکشن لگوانا شروع کیے، اس ایک انجیکشن کی قیمت 135 پاؤنڈ یعنی تقریباً 27 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

اینڈریا نے یہ بھی قبول کیا کہ اس عمل میں انہوں نے اب تک بہت پیسے خرچ کردیے تاہم انہیں اپنے اندر آئی یہ تبدیلی بےحد پسند آرہی ہے۔

مزید پڑھیں: مختلف ممالک میں خوبصورتی کا دلچسپ معیار

انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اس دنیا میں سب سے بڑے ہونٹ ان کے ہی ہوں تاہم وہ تب تک یہ انجیکشنز لگواتی رہیں گی جب تک وہ خود اس بات سے مطمئن نہ ہوجائیں کہ ان کے ہونٹ اس دنیا کے سب سے بڑے ہونٹ ہیں۔

اپنے انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے اب اپنے ہونٹ بےحد پسند ہیں، مجھے انجیکشنز لگوانے کے بعد کھانے پینے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں بہت اچھا محسوس کرنے لگی ہوں، کچھ ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ مجھے اور انجیکشنز نہیں لگوانے چاہیے تاہم میں چاہتی ہوں کہ میرے ہونٹ اور بڑے ہوجائیں، میرے ڈاکٹر نے مزید انجیکشنز لگانے کی حامی تو بھری البتہ اس عمل کے لیے مجھے 2 ماہ انتظار کرنا ہوگا‘۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ سال یہ بات سامنے آئی تھی کہ اینڈریا نے اپنے ہونٹوں کو بڑا کروانے کی خاطر 15 بار انجیکشنز لگوائے، انہوں نے ایسا مزید فیشن ایبل نظر آنے کے لیے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ اب ان کے ہونٹوں کی بہت زیادہ تعریف کرتے ہیں جبکہ کئی افراد نے آن لائن انہیں شادی کی پیشکش بھی کی۔

تاہم اس عمل کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا، اینڈریا کے مطابق ہر کوئی ان کے بڑے ہونٹوں کا مداح نہیں۔

اینڈریا نے یہ بھی بتایا کہ وہ ہمیشہ سے منفرد نظر آنے کی خواہشمند تھی تاہم انہوں نے کسی اداکارہ کی نقل کرکے یہ انجیکشنز نہیں لگوائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024