• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہولی وڈ فلم ’چائلڈز پلے 2‘ کے ہدایتکار نے خودکشی کرلی

شائع May 4, 2020
جان لافیہ، فوٹو: ڈیلی میل
جان لافیہ، فوٹو: ڈیلی میل

نامور ہولی وڈ اسکرین رائٹر اور ہدایت کار جان لافیہ 63 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق ہولی وڈ کی کامیاب ہارر فلم ’چائلڈز پلے‘ اور ’چائلڈز پلے 2‘ کے مشترکہ لکھاری نے امریکا میں اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔

جان لافیہ کے ساتھی ڈان منچینی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوست کی خودکشی کی خبر سن کر بہت زیادہ افسردہ ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جان لافیہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کی فیملی نے ایک بیان کے ذریعے کی۔

جس کے بعد فلم چائلڈز پلے کی ٹیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ہمیں جان لافیہ کے انتقال کی خبر سن کر بےحد دکھ ہوا، وہ چکی فیملی کا اہم حصہ تھے، وہ شروع سے ہی اس فلم کے ساتھ جڑے رہے‘۔

واضح رہے کہ جان لافیہ نے فلم ’چائلڈز پلے‘ کا اسکرپٹ ہدایت کار ٹام ہولینڈ کے ہمراہ تحریر کیا، جبکہ انہوں نے چائلڈز پلے 2 کی ہدایات بھی دی۔

ڈان منچینی نے مزید کہا کہ جان ایک بہترین فنکار تھے اور انہوں نے فلم سازی کے حوالے سے انہیں بہت کچھ سکھایا۔

ڈان منچینی کے مطابق جان لافیہ کو تصاویر لینے کا بےحد شوق تھا اور وہ ہمیشہ نت نئے آئیڈیاز دیتے رہتے تھے۔

جان لافیہ کی پیدائش 1957 میں ہوئی، انہوں نے اپنی فلم ’دی بلیو لگونا‘ کے لیے بےحد توجہ حاصل کی جو کہ 1988 میں سامنے آئی تھی۔

اس فلم کو کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے بھی پیش کیا گیا۔

1993 میں سامنے آئی ان کی فلم مینز بیسٹ فرینڈ کے لیے بھی انہیں بےحد توجہ ملی۔

جان لافیہ کا ایک پروجیکٹ ’فائیراسٹارم‘ 2006 میں سامنے آیا، یہ ٹیلی فلم بےحد پسند کی گئی۔

رپورٹ میں ان کی خودکشی کرنے کی وجہ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

انہوں نے سوگواران میں دو بچوں کو چھوڑا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024