• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا لاک ڈاؤن: بازار میں ملنے والے آلو کے سموسے گھر میں بنائیں

شائع May 4, 2020
فوٹو: ڈان
فوٹو: ڈان

اس سال رمضان کے دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے، بازار کھل تو رہے ہیں اس کے باوجود کچھ سامان افطار کے لیے لانے میں یقیناً لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جیسے رمضان میں افطاری کے دوران لوگ گرما گرم آلو کے سموسے بیکری سے لاکر گھر والوں کے سامنے پیش کرتے تھے، اس سال شاید ایسا کرنا آسان نہیں۔

لیکن وہ افراد جو آلو کے سموسے شوق سے کھاتے ہیں اور جنہیں ایسا لگتا ہے کہ ان سموسوں کو گھر میں بنانا نہایت مشکل ہے، ان کے لیے یہاں آلو کے سموسے بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتائی گئی ہے۔

اس نہایت آسان ترکیب پر عمل کرکے آپ اپنے گھر والوں کے لیے لذیذ آلو کے سموسے تیار کرسکتے ہیں۔

اجزاء (ایک درجن سموسوں کے لیے)

دو کپ آٹا

چار چائے کے چمچ تیل

12 سے 14 چائے کے چمچ پانی

ایک چائے کا چمچ اجوائن

نمک حسب ذائقہ

تلنے کے لیے تیل

آلو مصالحہ: درمیانے سائز کے تین آلوﺅں کو ابال لیں۔ ابلنے کے بعد حسب ذائقہ نمک، آدھا چائے کا چمچ زیرہ، چوتھائی چائے کا چمچ سرخ مرچ پسی ہوئی، ایک چائے کا چمچ کٹا ہوا دھنیا، چوتھائی چائے کا چمچ کٹی ہوئی سبز مرچیں، تلی ہوئی پیاز، آدھا چائے کا چمچ اجوائن، آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا سوکھا دھنیا، ان سب کو ایک ساتھ ملا کر کچل لیں اور چار چائے کے چمچ تیل میں تیز آنچ پر کچھ منٹ کے لیے تل لیں۔

طریقہ کار

سموسے کے خول کے لیے تمام اجزاء کو آپس میں مکس کر دیں اور اس کے بعد آٹے میں گوندھ کر پیڑوں کی شکل دیں، اور گیلے کپڑے سے ڈھک کر ایک گھنٹے کے لیے کمرے کے عام درجہ حرارت میں رکھ دیں۔

اس کے بعد انہیں 6 مساوی پیڑوں کی شکل میں تقسیم کرکے 6 گول روٹیاں بنائیں اور آدھے گول کی شکل میں کاٹ لیں جبکہ روٹی کے ٹکڑوں کے سیدھے کناروں پر کچھ پانی لگائیں اور اسے موڑ کر بند کردیں۔

اب کون کی شکل کے سموسے کے اس خول کو آلو سے بھریں اور اس کے کون کے گول گھیر پر کچھ پانی لگا کر اس کے کونوں کو دبا کر سیل کردیں۔

اب سموسے کو گرم تیل (تیز آنچ) میں ڈال دیں اور آنچ کو سموسہ ڈالنے کے بعد ہلکا کردیں اور اس وقت اس آنچ پر پکائیں جب تک وہ گولڈن براﺅن نہ ہوجائے۔ اس کے بعد آنچ کو بڑھائیں اور سموسے کو کڑھائی سے نکال لیں، اس کا تیل چھان لیں اور پھر اس کا مزہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024