• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ماڈل

شائع May 4, 2020
پاکستان کی کامیاب ماڈل صدف کنول، فوٹو: انسٹاگرام
پاکستان کی کامیاب ماڈل صدف کنول، فوٹو: انسٹاگرام

صدف کنول کا شمار پاکستان کی کامیاب ماڈلز میں کیا جاتا ہے جو ہر فیشن ڈیزائنر کی پہلی پسند ہوتی ہیں اور اب انہوں نے انسٹاگرام پر بھی باقی ساری ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

وہ پہلی پاکستانی ماڈل بن چکی ہیں جنہیں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 10 لاکھ مداح فالو کررہے ہیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈ جیتنے والی ماڈل نے اس خبر کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا اور اپنے مداحوں کو شکریہ بھی ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ایک سچا پیار ہونا لاکھوں فالوورز سے بہتر ہے‘۔

خیال رہے کہ صدف کنول 2014 سے پاکستانی فیشن انڈسٹری کا اہم حصہ بنی ہوئی ہیں۔

وہ پاکستان کے کامیاب ڈیزائنرز کے فیشن شوز میں شو اسٹاپر کے طور پر جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

صدف کنول نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ چند فلموں اور ڈراموں میں اداکاری بھی کی۔

انہوں نے 2017 کی فلم ’بالو ماہی‘ میں اہم کردار نبھایا تھا، جبکہ اس ہی سال وہ کامیاب فلم ’نامعلوم افراد 2‘ میں ایک گانے میں جلوہ گر ہوئیں۔

صدف کنول نے گزشتہ سال سامنے آئے ڈرامے ’الف‘ میں بھی اہم کردار نبھایا۔

وہ نامور اداکارہ سمیعہ ممتاز اور ندا ممتاز کی بھانجی ہیں۔

صدف کنول کو اکثرو بیشتر اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گزشتہ سال سوشل میڈیا پر صدف کنول پر اداکارہ سائرہ اور اداکار شہروز سبزواری کے درمیان علیحدگی کرانے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا تاہم صدف نے اس پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

صدف کنول اور شہروز سبزواری نے گزشتہ سال ایک ایوارڈ شو میں پرفارم کیا تھا جس کے بعد سے ان دونوں کے افیئر کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024