• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
Live Covid 2019

پی آئی اے کی براہ راست پرواز 13مئی کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی

شائع May 4, 2020

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) نے امریکا سے پہلی براہ راست پرواز کا شیڈول جاری کردیا اور پہلی پرواز 13مئی کو پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری شیڈؤل کے مطابق پہلی فلائٹ 13مئی کو واشنگٹن سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھرے گی۔

پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے کی اسپیشل پرواز پی کے-8722 امریکی وقت کے مطابق سہ پہر 3بج کر 30 منٹ پر پاکستان کے لیے روانہ ہو گی۔

پی آئی اے اس پرواز کے لیے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کرے گا جو 14 مئی کو دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی۔

مذکورہ پرواز میں کورونا کی وبا کے دوران امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو لایا جائے گا اور امریکا نے پی آئی اے کی فضائی تاریخ میں پہلی مرتبہ براہ راست پرواز کی اجازت دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024