• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پہلی بار جسٹن بیبر اور آریانا گرانڈے کا ایک ساتھ گانا

شائع May 3, 2020
پہلی بار دونوں کی ایک ساتھ پرفارمنس پر مداح بے حد خوش ہیں—اسکرین شاٹ یوٹیوب
پہلی بار دونوں کی ایک ساتھ پرفارمنس پر مداح بے حد خوش ہیں—اسکرین شاٹ یوٹیوب

کینیڈین نژاد امریکی گلوکار جسٹن بیبر اور امریکی پاپ گلوکارہ آریانا گرانڈے نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ایک ساتھ گانے کی ریکارڈنگ کروادی۔

26 سالہ جسٹن بیبر اور 26 سالہ آریانا گرانڈے دونوں ہی دنیا بھر میں مقبول گلوکار ہیں اور دونوں کی منفرد پہنچان ہے، اگرچہ دونوں گلوکار دیگر ساتھی گلوکاروں کے ساتھ پرفارمنس کر چکے ہیں تاہم پہلی بار دونوں نے ایک چیئرٹی فنڈ کے لیے گانا ریکارڈ کروادیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آریانا گرانڈے اور جسٹن بیبر نے فرسٹ ریسپانڈر چلڈرین فاؤنڈیشن نامی فلاحی تنظیم کے لیے چیئرٹی فنڈ جمع کرنے کے لیے گانا گایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی گاگا اور آریانا گرانڈے کے گانے’تشدد پر اکسانے‘ کی فہرست میں شامل

دونوں گلوکاروں نے (اسٹک ود یو) کے عنوان سے تیار کیے گئے گانے میں پہلی بار ایک ساتھ پرفارمنس کی ہے اور دونوں کا مذکورہ گانا آئندہ ہفتے 8 مئی کو ریلیز ہوگا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں نے ایک ساتھ فلاحی منصوبے کے لیے گانے میں پرفارمنس کرنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور دونوں نے اپنے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کو شیئر بھی کیا۔

دونوں کے انسٹاگرام پر مشترکہ طور پر 30 کروڑ 60 لاکھ تک فالوؤرز ہیں اور دونوں کی جانب سے خوشخبری شیئر کیے جانے پر دونوں کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: آریانا گرانڈے کا نامور فیشن برانڈ کے خلاف ایک کروڑ ڈالر کا ہرجانہ

دونوں کے گانے کو آن لائن جاری کیے جانے سمیت دونوں گلوکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی جاری کیا جائے گا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کی پہلی بار ایک ساتھ پرفارمنس کے باعث دونوں کے چیئرٹی فنڈ میں اچھی خاصی امداد جمع کرائیں گے۔

دونوں کے گانے سے جمع ہونے والے فنڈز کو سماجی تنظیم بچوں کی صحت اور ان کی زندگی کا معیار بہتر بنانے کے لیے خرچ کرے گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024