• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

سندھ حکومت کی وجہ سے ملک میں کورونا کےخلاف بروقت اقدامات شروع ہوئے، بلاول بھٹو زرداری

شائع May 3, 2020

بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیر اعلیٰ نے ملاقات کی جس میں سید مراد علی شاہ نے انہیں کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ملاقات میں موجود وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ڈاکٹر باری اور ڈاکٹر فیصل نے بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کے محکمہ صحت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا ملک میں تشویش ناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے اور اس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں اضافہ حکومتوں کے لیے الارمنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی وجہ سے ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف بروقت اقدامات کا سلسلہ شروع ہوا، اگر سندھ حکومت فوری اقدامات نہ کرتی تو کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال مزید بگڑسکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا زندگیاں محفوظ بنانے کے حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کر رہی ہے، لیکن وفاقی حکومت کے رویے پر افسوس ہے کہ وہ کورونا کے بجائے سندھ حکومت سے لڑ رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024