• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آئی فون ماسک پہن کر بھی ان لاک کرنا ہوگا اب ممکن

شائع May 2, 2020
— فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ
— فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

دنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس کی وبا کے باعث مختلف ممالک میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا جاچکا ہے۔

مگر اس سے ان اسمارٹ فونز صارفین کے لیے مسئلہ ہورہا ہے جو اپنی ڈیوائس کو چہرے کی مدد سے ان لاک کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ایپل کی جانب سے ایک نیا فیس آئی ڈی فیچر متعارف کرائے جانے پر کام کیا جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین فیس ماسک اتارے بغیر اپنے آئی فون کو ان لاک کرسکیں گے۔

یہ فیچر اس وقت آئی او ایس 13.5 کے بیٹا ورژن میں موجود ہے۔

اس فیچر کی بدولت فیس ماسک کے باوجود آئی فون صارف کو شناخت کرسکے گا جس کے لیے ایک پاس کوڈ انٹری اسکرین اسکرین کے نیچے سوائپنگ اپ کرنے پر نظر آئے گی، جس کے بعد ڈیوائس صارف کے چہرے کو سرچ نہیں کرے گی۔

یعنی فیس آئی ڈی ٹول میں تو آئی فون کو ماسک اتارے بغیر ان لاک نہیں کیا جاسکے گا مگر پاس کوڈ ان لاک آپشن اس کی جگہ لے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ آئی او ایس کا یہ نیا ورژن کب تک عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

ویسے تو اکثر بیٹا ورژن میں متعدد ایسے فیچرز ہوتے ہیں جو فائنل ورژن کا حصہ نہیں بنتے مگر یہ نیا فیچر یقیناً متعارف کرایا جائے گا کیونکہ کورونا وائرس کی وبا ابھی کئی ماہ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس نئے آپریٹنگ سسٹم ورژن میں ایپل کے کانٹیکیٹ ٹریسنگ اے پی آءی کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین کو ایسے افراد کی شناخت میں مدد ملے گی جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوجائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024