• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کورونا لاک ڈاؤن: ٹھیلے جیسی چنا چاٹ گھر پر بنائیں

شائع May 2, 2020
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی ٹھیلے کی چنا چاٹ بےحد شوق سے کھاتے ہیں لیکن کورونا کے باعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ باہر کھانے پینے سے گریز کررہے ہیں۔

ایسے میں رمضان میں افطاری کے دوران بازار سے چنا چاٹ لانے کے بجائے یہاں بتائے گئے طریقے سے چنا چاٹ گھر میں تیار کریں۔

افطار چاہے گھر میں کیا جائے یا کسی اور جگہ لیکن چنا چاٹ کا ہونا لازمی ہوتا ہے اور یقیناً آپ کے گھر والوں کو بھی یہ ڈش نہایت پسند آئے گی۔

چنا چاٹ کے اجزاء

2 کپ چنوں کو 5 کپ پانی میں چاٹ بنانے سے 12 گھنٹے قبل بھگونے کے لیے رکھ دیں اور ان میں نصف کھانے کا چمچ سوڈا ڈال دیں۔

2 عدد کھیرے

2 عدد ٹماٹر

مولی ایک پاؤ

ایک عدد سرخ مرچ کٹی ہوئی

ایک عدد سرخ پیاز

دھنیا ایک گٹھی

زیتون کا تیل 6 کھانے کے چمچ

لیموں کا جوس 3 کھانے کے چمچ

آدھا کپ سیب کا سرکہ

لہسن ایک کھانے کا چمچ

باریک پسی ہوئی چینی ایک کھانے کا چمچ

چھوٹی الائچی پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

پسا ہوا مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ

پسا ہوا زیرہ ایک کھانے کا چمچ

دہی (آپ کی مرضی کے مطابق)

نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ حسب ذائقہ

ترکیب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کابلی چنوں کو ایک برتن میں اس وقت تک ابالیں جب تک ان سے جھاگ نہ نکلے اور وہ نرم نہ ہوجائیں، پھر انہیں پانی سے نکال کر ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں۔

پھر کھیرے، ٹماٹر، پیاز، مولی اور دھنیا کاٹ کر ان کا سلاد بنانے کے لیے انہیں تھوڑا سا کوٹیں یا آپس میں زور سے مکس کریں۔

پھر اس میں زیتون کا تیل، لیموں کا رس، سرکہ، لہسن اور پسی ہوئی چینی ملادیں۔

الائچی، زیرہ، نمک، اور دیگر تمام مصالحے چنوں میں ملائیں، پھر ایک برتن میں ایک چمچ زیتون کا تیل لے کر چنوں اور مصالحوں کو پکائیں۔

تھوڑی ہی دیر میں چنے نکال کر پلیٹ کے ایک طرف رکھیں، دوسری طرف تیار کیا گیا سلاد رکھیں۔

اگر آپ نے دہی کی مدد سے رائتہ بھی تیار کیا ہے تو اس میں بھی کالی مرچ اور نمک حسب ذائقہ ڈال کر وہ بھی چاٹ کے ساتھ پیش کرکے اپنی افطاری کو مزیدار بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024