• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستان، بھارت کی آئی سی سی رینکنگ میں طویل عرصے بعد تنزلی

شائع May 1, 2020 اپ ڈیٹ May 12, 2020
بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا—فائل/فوٹو:اے ایف پی
بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا—فائل/فوٹو:اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سالانہ بنیاد پر نئی درجہ بندی جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت اورپاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے بھارت سے ٹیسٹ اور پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی کی پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دو سال بعد ٹی ٹوئنٹی کی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئی ہے جبکہ بھارت کو اکتوبر 2016 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں تنزلی کا سامنا کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر جانا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی رینکنگ: ٹی20 میں قومی ٹیم اور کپتان بابر دونوں سرفہرست

آئی سی سی کے مطابق نئی درجہ بندی مئی 2019 سے اب تک کھیلے گئے میچوں کی بنیاد پر کی گئی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا نے 116 پوائنٹس کے ساتھ بھارت سے ٹیسٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ نے 115 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری جبکہ بھارت طویل عرصے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی درجہ بندی کی سرفہرست تینوں ٹیموں کے درمیان پوائٹس کا معمولی فرق ہے جہاں ہر ٹیم کو صرف ایک،ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔

ٹیسٹ کی چوتھی بڑی ٹیم انگلینڈ اور پانچویں ٹیم سری لنکا ہے، جنوبی افریقہ اور پاکستان کا نمبر بالترتیب 6 اور 7 ہے۔

حیرت انگیز طور پر افغانستان کو بنگلہ دیش پر برتری حاصل ہے اور ویسٹ انڈیز کے بعد نویں نمبر پر براجمان ہے، بنگلہ دیش کا نمبر 10 اور زمبابوے 11 نمبر پر موجود ہے۔

ون ڈے رینکنگ

عالمی چمپیئن انگلینڈ کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 127 ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان دنیا کے محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے، کرس گیل

ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم نیوزی لینڈ 119پوائنٹس کے ساتھ بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہے تاہم بھارت کی دوسری پوزیشن ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان 3 پوائنٹس کا فرق ہے۔

ایک روزہ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نمبر میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور بدستور چھٹے نمبر پر براجمان ہے، بنگلہ دیش 7، سری لنکا 8، ویسٹ انڈیز 9 اور افغانستان کا نمبر 10 ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

پاکستان نے جنوری 2018 میں نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی کی پہلی پوزیشن چھین لی تھی تاہم دو سال سے زائد عرصے بعد آسٹریلیا نے 278 پوائنٹس کے ساتھ یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں بدترین تنزلی کا سامنا کرتے ہوئے بھارت کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو ٹی20 میں عالمی نمبر1 پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش

ایک روزہ کرکٹ کی عالمی چمپیئن انگلینڈ نے 268 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری اور بھارت کی ٹیم تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑا ہے اور دونوں ٹیموں کا نمبر بالترتیب پانچواں اور چھٹا ہے جبکہ سری لنکا کا نمبر 7، بنگلہ دیش کا نمبر 8 اور ویسٹ انڈیز کا نمبر 9 ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں افغانستان کی ٹیم کو بھی دھچکا لگا ہے اور ساتویں پوزیشن سے محروم ہو کر دسویں نمبر پر آگئی ہے جہاں ان کے بعد زمبابوے کی ٹیم موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024