ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، اسد قیصر کی صحتیابی کیلئے دعاگو
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ دیرینہ ساتھیوں اسد قیصر، ان کے بیٹا اور بیٹی، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور کورونا وائرس سے متاثر دنیا کے ہر انسان کے لیے دعا گو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی انہیں جلد صحتیاب کرے، ہماری خطائیں معاف فرمائے اور اس وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مددفرمائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔
تفصیلی خبر یہاں پڑھیں