• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انوکھی ٹوپیاں بچوں کو سماجی دوری کا تصور سمجھانے کے لیے مددگار

شائع April 30, 2020 اپ ڈیٹ May 2, 2020
فوٹو بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ
فوٹو بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

سیکڑوں سال پرانی چینی ٹوپی نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا ذریعہ بن گئی۔

چین کے صوبے ہانگزو میں ایک پرائمری اسکول میں سر پر پہنے جانے والی ایسی ٹوپیاں بچوں کے لیے تیار کی گئی ہیں جو 960 سے 1279 کے درمیان چین میں حکمرانی کرنے والے سونگ خاندان میں عام استعمال ہوتی تھی اور اس کا مقصد سماجی دوری کو یقینی بنانا ہے۔

اسکول کے طالبعلموں کو یہ سیکڑوں سال پرانی ٹوپی کا گھریلو ساختہ ورژن دیا گیا ہے جس میں لمبے پر لگے ہوئے ہیں جو کہ دیگر بچوں کو ایک میٹر دور رہنے کا عندیہ دیتے ہیں۔

ایک روایت کے مطابق سونگ خاندان کے پہلے شہنشاہ نے اپنے وزرا کو 2 لمبے پروں والی ٹوپیاں پہننے کا حکم دیا تھا تاکہ وہ دربار کے دوربار ایک دوسرے سے سرگوشیاں نہ کرسکیں۔

ایسا مانا جاتا ہے کہ اس خاندان کے حکمران خود بھی اس طرح کی ٹوپی پہننے کے عادی تھے۔

فوٹو بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ
فوٹو بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

عالمی ادارہ صحت نے لوگوں کو ایک دوسرے سے کم از کم ایک میٹر دور رہنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

عالمی ادارے کا کہنا تھا 'اگر آپ ایک دوسرے کے بہت قریب ہوں گے تو ان ذرات میں سانس لیں گے جن میں کووڈ 19 وائرس بھی ہوسکتا ہے'۔

فوٹو بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ
فوٹو بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

بچوں کی تعلیم کے ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ بچوں کے لیے سماجی دوری کے تصور کی وضاحت کرنے کے لیے یہ ٹوپیاں اچھا ذریعہ ہیں، جن کے لیے ویسے اس کو سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پیروں کے نشانات کی تصاویر کو استعمال کرکے کسی قطار، کھڑے ہونے یا اسکول کے ساتھیوں سے بات کرتے ہوئے درست فاصلے کو سمجھایا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024