• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

رشی کپور نے ہسپتال میں اپنی آخری ویڈیو میں مداحوں کو کیا پیغام دیا؟

شائع April 30, 2020 اپ ڈیٹ May 1, 2020
بولی وڈ اداکار رشی کپور، فوٹو: ہندوستان ٹائمز
بولی وڈ اداکار رشی کپور، فوٹو: ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ لیجنڈری اداکار رشی کپور کا آج صبح ممبئی میں اچانک انتقال ہوگیا، وہ دو سال سے کینسر کے مرض سے لڑ رہے تھے۔

اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے دکھ کا اظہار کیا جبکہ رشی کپور کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایسے میں آنجہانی اداکاری رشی کپور کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ طبی عملے کا ایک کارکن بھی ہے۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو رشی کپور کے انتقال سے چند گھنٹے پہلے کی ہے، جب وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ویڈیو میں رشی کپور گانے سنتے نظر آئے جبکہ انہوں نے نوجوانوں کے لیے ایک پیغام بھی دیا۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’شہرت نام یہ سب آتا ہے محنت کے بعد، جب تک محنت اور تھوڑی قسمت ساتھ دے گی تو پھل اپنے آپ پیڑوں پر لگیں گے‘۔

اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو رشی کپور کے انتقال سے چند گھنٹے قبل کی نہیں بلکہ رواں سال فروری کی ہے جب اداکار ہسپتال میں اپنے معائنے کے لیے داخل ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ رشی کپور کے انتقال کے بعد ان کی فیملی نے بھی مداحوں کے لیے ایک بیان جاری کیا۔

بیان میں لکھا گیا کہ ’ہمارے پیارے رشی کپور لیوکمیا سے 2 سال تک لڑنے کے بعد آج صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ہسپتال میں سکون سے اس دنیا سے رخصت ہوگئے، ہسپتال کے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کے مطابق رشی کپور نے آخری لمحے تک انہیں محظوظ کیا‘۔

مذکورہ بیان کے مطابق رشی کپور دوران علاج بھی نہایت پرجوش اور خوش رہا کرتے تھے اور وہ اپنی زندگی بھرپور جینے میں یقین رکھتے تھے، اس دوران جو بھی ان سے ملا وہ یہ دیکھ کر حیران ہوا کہ رشی کپور اس بیماری کے باوجود ہمیشہ پرعزم رہے۔

اہل خانہ کے مطابق ’رشی چاہتے تھے کہ اس دنیا سے گزر جانے کے بعد بھی مداح انہیں آنسو بہا کر نہیں مسکرا کر یاد کریں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ایسے وقت میں ہمیں اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ دنیا بہت مشکل دور سے گزر رہی ہے، اس وقت نقل و حرکت اور بڑے اجتماعات پر پابندی عائد ہے، ہم مداحوں سے اور خاندان کے دوستوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس وقت قوانین کا احترام کریں‘۔

رشی کپور کی آخری رسومات ممبی کے چندن واڑی شمشان گھاٹ میں ادا کردی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024