• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کورونا لاک ڈاؤن: بھارتی جوڑے نے شادی کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا

شائع April 29, 2020 اپ ڈیٹ April 30, 2020
فوٹو: دی ہندو
فوٹو: دی ہندو

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان جوڑا شادی کرنے کا خواہشمند تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ ایک دوسرے سے تقریباً 2500 کلومیٹر دور پھنس گئے۔

تاہم لاک ڈاؤن اور اس فاصلے کے باوجود ان دونوں نے شادی کرنے کا نیا اور انوکھا انداز ڈھونڈ نکالا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ پی انجانا لکھنؤ میں نوکری کررہی تھی جبکہ ان کے منگیتر 30 سالہ سری جتھ کیرالہ کے ضلع کوٹئیم میں مقیم تھے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کے باعث بھارت میں جوڑے نے آن لائن شادی کرلی

یہ دونوں رواں سال جنوری میں شادی کرنے والے تھے تاہم ان دونوں نے جنوری سے اپنی شادی مؤخر کرکے 26 اپریل کو تقریب رکھنے کا فیصلہ کیا۔

بدقستمی سے کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ دونوں شادی کی تقریب کے لیے اکٹھے نہیں ہوسکے اور انجانا شادی کے لیے کیرالہ نہیں جاسکیں۔

تاہم لاک ڈاؤن کے باوجود بھی ان دونوں نے ہار نہیں مانی اور ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تقریباً 3 منٹ دورانیے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اس نوجوان دولہا کو ہاتھ میں موبائل فون تھامے دیکھا جاسکتا ہے، فون کے دوسری جانب دلہن عروسی جوڑے میں سامنے بیٹھی نظر آئیں۔

ویڈیو کال کے دوران دلہن نے منگل ستر پہنا جبکہ اس دوران ان کے گھر والے بھی ساتھ نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی شروع

رپورٹس کے مطابق دلہا دلہن نے لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد اپنے خاندان والوں اور قریبی دوستوں کو پارٹی دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ماہ نافذ کردہ لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک کی توسیع کردی تھی۔

بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہاں 28 اپریل کی شام تک کورونا کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 29 ہزار تک جا پہنچی تھی جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر ایک ہزار کے قریب جا پہنچی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024