• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

کیا جی جی حدید شادی سے قبل ہی اُمید سے ہیں؟

شائع April 29, 2020
دونوں 2015 سے تعلقات میں ہیں — فوٹو: انسٹاگرام
دونوں 2015 سے تعلقات میں ہیں — فوٹو: انسٹاگرام

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 25 سالہ جی جی حدید اور پاکستانی نژاد 27 سالہ زین ملک کی جوڑی کو دنیا کی معروف اور رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے اور اب خبریں ہیں کہ ان دونوں کے ہاں شادی سے قبل بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ٹی ایم ذی نامی ویب سائٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جی جی حدید 20 ہفتوں کی حاملہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زین ملک کورونا وائرس کی وجہ سے جی جی حدید کے امریکی ریاست پنسلوانیا میں موجود گھر میں ان کے ساتھ ہی قرنطینہ میں ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حال ہی میں جی جی حدید کی فیملی نے ان کی 25ویں سالگرہ کا جشن بھی منایا جہاں زین ملک بھی موجود تھے۔

اور کئی رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ جی جی حدید کی فیملی نے ان کی سالگرہ کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ان کے ہونے والے بچے کے جنس کا اعلان کرنے کی تقریب بھی منعقد کی جبکہ یہ بھی بتایا کہ ماڈل کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع ہے۔

زین ملک اور جی جی حدید نے نا تو اس حوالے سے اب تک کوئی بیان جاری کیا اور نہ ہی ان خبروں کی مسترد کیا ہے۔

یہ دونوں 2015 سے ایک ساتھ ہیں، فوٹو: اے ایف پی
یہ دونوں 2015 سے ایک ساتھ ہیں، فوٹو: اے ایف پی

یاد رہے کہ زین ملک اور جی جی حدید 2015 سے تعلقات میں ہیں البتہ 2018 میں ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

تاہم رواں سال ان دونوں نے دوبارہ تعلقات استوار کرلیے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل زین ملک نے 2015 گلوکارہ پیری ایڈورڈز سے منگنی توڑ لی تھی جس کے بعد جی جی حدید سے ان کے تعلقات بڑھے تھے۔

جی جی حدید کا شمار امریکا کی نامور ماڈلز میں کیا جاتا ہے، فوٹو: انسٹاگرام
جی جی حدید کا شمار امریکا کی نامور ماڈلز میں کیا جاتا ہے، فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024