بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال کرنے میں حکومت کی ناکامی پر افسوس کا اظہار
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوس ناک ہے کہ وفاقی حکومت موجودہ بحرانی صورت حال میں پارلیمان کو فعال کرنے میں ناکام ہوگئی۔
وفاقی وزیر فخر امام کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی جماعت حفاظت کو یقینی بنانے میں اسپیکر آفس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہے
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی صورت میں اراکین و پارلیمانی اسٹاف کی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اجلاس بلائے جانے کی صورت میں طویل مباحثوں کو محدود کیا جاسکتا ہے لیکن کسی طور پر بھی قانون سازی کے لیے ووٹ دینے کے حق پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے