• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دنیا میں تیل کے ذخائر، طلب میں کمی کے باعث قیمتوں میں مسلسل گراوٹ

شائع April 28, 2020
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں تیل کی قیمت 11.12 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 10.64 ڈالر فی بیرل ہوگئی - اے ایف پی:فائل فوٹو
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں تیل کی قیمت 11.12 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 10.64 ڈالر فی بیرل ہوگئی - اے ایف پی:فائل فوٹو

دنیا بھر میں خام تیل کی اسٹوریج کے حوالے سے خدشات اور تیل کی مانگ میں کمی کے باعث اس کی قیمتوں میں ایک بار بھر کمی دیکھی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) میں تیل کی قیمت 11.12 ڈالر فی بیرل سے 13 فیصد، 1.66 ڈالر کمی کے بعد 10.64 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

برینٹ کروڈ امیں تیل کی قیمت 19.09 ڈالر فی بیرل سے 4.5 فیصد یا 90 سینٹس کمی کے بعد 18.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کی معیشتوں کو بڑا دھچکا

ماہرین کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی میں کمی اس لیے پیش آئی کیونکہ سرمایہ کار جون کے مہینے کے کنٹریکٹ کو فروخت کرکے بعد کے مہینوں کے کنٹریکٹ خریدنا چاہ رہے ہیں تاکہ بڑے نقصان سے بچا جاسکے۔

امریکی آئل فنڈ ایل پی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کنٹریکٹ کو بعد کی تاریخ کے کنٹریکٹ سے تبدیل کریں گے۔

آئی این جی کے ہیڈ آف کموڈیٹیز اسٹریٹجی وارن پیٹرسن کا کہنا تھا کہ ’آگے دیکھنے اور تمام تر توجہ موجود نمبرز پر رکھا ہم ڈبلیو ٹی آئی کے ڈلیوری حب میں دیکھیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: تیل بحران: ایک دوسرے کے لیے قبر کھودنے والے خود اسی میں گر گئے؟

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو مئی کے پہلے حصے میں ہم گنجائش پوری طرح سے بھرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ پر دباؤ برقرار رہے گا‘۔

یہاں تک کہ پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس کی زیرقیادت اتحادیوں نے یکم مئی سے ایک دن میں تقریبا ایک کروڑ ملین بیرل کے ریکارڈ پیداوار کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ حجم طلب میں کمی کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے، کورونا وائرس سے عائد پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں طلب 3 کروڑ بیرل فی یوم تک کم ہوئی ہے۔

مانگ میں کمی کے نتیجے کے طور پر اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے تک ساحل سمندر کے ذخائر تقریبا 85 فیصد تک بھرنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024