• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا وائرس: عائزہ خان کا فیس ماسک کو فیشن کا حصہ بنانے کا مشورہ

شائع April 28, 2020
پاکستانی اداکارہ عائزہ خان — فوٹو: انسٹاگرام
پاکستانی اداکارہ عائزہ خان — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ عائزہ خان کے فیشن کو شوبز انڈسٹری میں ساتھیوں اور مداحوں دونوں کی جانب سے ہمیشہ سرایا گیا اور اب اداکارہ نے دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا کو دیکھتے ہوئے فیشن میں نئی تبدیلی کا مطالبہ کرلیا۔

دنیا بھر کے ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دے رہے ہیں اور ایسے میں اداکارہ عائزہ خان نے اس ماسک کو اپنے فیشن کا حصہ ہی بنالیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عائزہ خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سرخ رنگ کے جوڑے میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان تصاویر میں اداکارہ نے اپنے لباس کی میچنگ پر ہاتھ سے تیار کیا گیا فیس ماسک پہن رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی توجہ کا مرکز بنیں۔

مزید پڑھیں: کورونا سے بچاؤ کیلئے منفرد انداز اپنانے پر سلواکیہ کی صدر کے چرچے

اپنی ایک تصویر پر اداکارہ نے لکھا کہ ’اب ہر لباس کے ساتھ میچنگ ماسک ضرور ہونا چاہیے‘۔

جبکہ یہ بھی لکھا کہ میچنگ ماسک پہننے میں کیا ہرج ہے؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عائزہ خان اس دوران اداکارہ ریما کی میزبانی میں ہونے والے رمضان شو میں بھی شریک ہوئیں اور انہوں نے پروگرام کی ایک کلپ بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کورونا وائرس کے حوالے سے بات کی جائے تو پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور آج بھی مزید کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 14 ہزار 300 جبکہ اموات 301 ہوگئی ہیں۔

ملک میں اس عالمی وبا کو 2 ماہ کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے تاہم اس دوران ایک ماہ کیسز کی تعداد کم جبکہ دوسرے ماہ کافی زیادہ دیکھنے میں آئی۔

26 فروری کو پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جبکہ 18 مارچ کو ملک میں وائرس سے پہلی موت کی تصدیق خیبرپختوںخوا میں ہوئی تھی۔

اگر وائرس کے کیسز کے پھیلاؤ پر نظر ڈالیں تو 25 مارچ تک ملک میں ایک ہزار کیسز تھے تاہم اس کے بعد سے اب تک تقریباً 13 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024