• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:29pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 4:33pm
Live Covid 2019

صوبائی حکومت کورونا کے خلاف بری طرح ناکام ہو چکی ہے، چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب

شائع April 28, 2020

گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کورونا کے خلاف بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور نفسیاتی طور پر یہ جنگ ہار چکی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر جیسے فلاپ منصوبوں کا ڈرامہ رچا کر چندہ اکٹھا کرنا ان کا اصل ہدف ہے، اگر حکومت نے اپنی موجودہ پالیسی جاری رکھی تو مئی اور جون کے مہینے میں پنجاب میں خدانخواستہ اموات میں شدید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈاکٹر سلمان حسیب نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کے لیے حفاظتی سامان کا مطالبہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025