• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کورونا لاک ڈاؤن: بولی وڈ اداکار عرفان خان والدہ کے جنازے میں شریک نہ ہوسکے

شائع April 27, 2020 اپ ڈیٹ April 29, 2020
بولی وڈ اداکارعرفان خان— فوٹو: اسکرین شاٹ
بولی وڈ اداکارعرفان خان— فوٹو: اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے نامور اداکار عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا بھارت میں انتقال ہوگیا، تاہم اداکار ان کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 95 سالہ سعیدہ بیگم کا انتقال بھارتی شہر جےپور میں ہوا۔

رپورٹس کے مطابق اس دوران عرفان خان ممبئی میں تھے اور بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہیں ہوپائے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم ساز شوجت سرکار کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت دکھ کی بات ہے، میں نے اب تک عرفان خان سے بات نہیں کی‘۔

خیال رہے کہ عرفان خان اور شوجت سرکار نے 2015 کی فلم ’پیکو‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ادھر کئی رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اداکار ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی والدہ کی آخری رسومات کا حصہ بنے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث بھارت میں سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے اور تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے 27 ہزار 892 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 872 افراد اس وائرس سے اب تک ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور وہ علاج کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔

جس کے بعد 2019 میں وہ صحتیاب ہوکر بھارت واپس آئے تھے اور اس کے بعد ان کی فلم ’انگریزی میڈیم‘ بھی ریلیز ہوئی تھی جو کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024