• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پاکستانی امن فوجیوں نے کانگو میں سیلاب سے 2 ہزار لوگوں کو بچا لیا

شائع April 27, 2020
—فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
—فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

کونگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج میں خدمات انجام دینے والی پاکستانی فوجیوں نے سیلاب سے 2 ہزار افراد کو بچا لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اوویرا کے علاقے میں گزشتہ ہفتے سے بارش کے نتیجے میں سیلاب طوفان امنڈ آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے تقریباً 75 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا۔

مزیدپڑھیں: اقوام متحدہ کی امن فوج میں پاکستانی خواتین کی خدمات سے متاثر ہوں، امریکی سفیر

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے مشن کا حصہ پاکستانی بلیو ہیلمٹ فوری طور پر کانگو (منوسو) کے متاثرہ علاقوں میں امداد کے لیے پہنچی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاوہ ازیں ریسکیو پارٹیوں کو فوری طور پر پیرا میڈیکس اور امدادی سامان کے ہمراہ مختلف مقامات پر روانہ کردیا گیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ امدادی ٹیموں نے سیلابی پانی کو روکنے کے لیے مضبوط رکاوٹ تعمیر کی جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’پھنسے ہوئے لوگوں کو کھانا فراہم کیا گیا اور انھیں ضروری (طبی) دیکھ بھال دی گئی۔

اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان امن فوجیوں کی امدادی کوششوں کا وسیع پیمانے پر اعتراف کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے 4 ہزار امن فوجی اقوام متحدہ کے بینر تلے کام کررہے ہیں جو ’دنیا بھر میں امن و استحکام‘ کے لیے کوشاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 157 پاکستانی امن فوجیوں نے اقوام متحدہ کے مختلف مشنوں کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جبکہ انہوں نے عزت و ہمت کے ساتھ انسانیت کی خدمت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024