• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پشاور: شور مچانے پر چچا نے کمسن بھتیجی کو گولی مار کر قتل کردیا

شائع April 27, 2020
7سالہ بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی— فائل فوٹو: اے ایف پی
7سالہ بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی— فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک شخص نے کھیل کے دوران شور مچانے پر غصے میں اپنی بھتیجی کو گولی مار کر قتل کردیا۔

22اپریل کو بچی کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں 48سالہ مشتبہ ملزم کو گھر کے باہر کھیلنے والے بچوں کے شور مچانے پر غصہ آ گیا۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ’دیکھتے ہی گولی ماری جا سکتی ہے‘، فلپائنی صدر

شکایت گزار کے مطابق ملزم نے پہلے گالم گلوچ کی اور پھر اپنا پستول نکال کر بچوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی بھتیجی زخمی ہو گئی۔

7سالہ بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

تہکال پولیس اسٹیشن کے محرر شاداب جاوید نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم مقتولہ بچی کے ساتھ ایک ہی عمارت میں دوسری منزل پر رہائش پذیر تھا اور اس کی شادی نہیں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: شادی کیلئے وطن واپس آنے والا سکھ نوجوان قتل

انہوں نے بتایا کہ ملزم مفرور ہے اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر اور پولیس کی ابتدائی تفتیش سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ملزم نے بچوں کے شور مچانے پر فائرنگ کی جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

جب ان سے ملزم کی ذہنی حالت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اہلخانہ کے مطابق ملزم کو کسی بھی قسم کا ذہنی مسئلہ نہیں تھا جبکہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بھائیوں کے درمیان بھی کسی قسم کا تنازع نہیں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024