ایران کا وائرس سے محفوظ علاقوں میں مساجد کھولنے کا فیصلہ
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک کے وہ حصے جو مستقل کورونا وائرس سے پاک ہیں، وہاں مساجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں ایران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور وہاں 5ہزار 700 افراد ہلاک اور 90ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔
حسن روحانی نے کہا کہ ملک میں انفیکشن اور اموات کی مناسبت سے مختلف حصوں کو سیفد، پیلے اور لال رنگ سے جدا کیا جائے گا اور خطے میں سرگرمیاں اسی مناسبت سے محدود کردی جائیں گی۔
ایرانی صدر نے بتایا کہ جو علاقہ بالکل انفیکشن سے پاک ہو گا اسے سفید دکھایا جائے گا اور ان علاقوں میں مساجد کھول کر نماز جمعہ کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔