• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی:ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے باعث عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی بند

شائع April 26, 2020
ایمرجنسی کے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر عارف میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 3 بجے ایمرجنسی سیکشن کو سیل کیا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
ایمرجنسی کے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر عارف میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 3 بجے ایمرجنسی سیکشن کو سیل کیا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں سے ایک عباسی شہید ہسپتال میں سینئر ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اس کے ایمرجنسی سیکشن کو بند کردیا گیا۔

کے ایم سی کے تحت چلنے والے ہسپتال کے سینئر عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ ایمرجنسی کے سینئر میڈیکل افسر (سی ایم او) ڈاکٹر عارف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

عباسی شہید ہسپتال کے ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سلیم شیخ نے کہا کہ ڈاکٹر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج (26 اپریل کو) سہ پہر 3 بجے عباسی شہید ہسپتال کے ایمرجنسی سیکشن کو سیل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 13 ہزار سے متجاوز، اموات 272 ہوگئیں

رواں ہفتے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک طبی عملے کے 253 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں شامل 22 اپریل تک کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 124 ڈاکٹرز، 39 نرسز اور 90 ہیلتھ ورکرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سندھ میں مجموعی طور پر 56 میڈٰیکل ورکرز کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جن میں 19 ڈاکٹرز، 15 نرسز اور طبی عملے کے دیگر 22 افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں یومیہ ٹیسٹ کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ جائے گی، مراد علی شاہ

ان 56 میں 41 افراد ہسپتال میں داخل ہوئے تھے جن میں 15 صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔

تاہم گزشہ ہفتے کراچی کے سینئر ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ صرف سندھ میں طبی عملے کے 162 میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آٰیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر کی میڈٰیکل ایسوسی ایشنز حکومت سے لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024