• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسپائیڈر مین، تھور سیریز کی آنے والی فلموں کی ریلیز ملتوی

شائع April 26, 2020
تینوں فلموں کو اب 2021 کے بجائے 2022 میں ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: اے ایف پی
تینوں فلموں کو اب 2021 کے بجائے 2022 میں ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: اے ایف پی

دسمبر 2019 میں چین سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی وبا کے باعث جہاں عام معمولات زندگی مفلوج ہے، وہیں دنیا بھر میں فلموں کی شوٹنگ بھی منسوخ کرکے سینما گھر بند کیے جا چکے ہیں۔

اندازے کے مطابق ہولی وڈ فلموں کی ریلیز روکے جانے سے کم از کم ہولی وڈ انڈسٹری کو 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا، تاہم نقصان اس سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔

وبا کے باعث جیمز بانڈ اور بیٹ مین سیریز کی آنے والی فلموں سمیت دیگر متعدد فلموں کی نمائش بھی ملتوی کی جا چکی ہے اور اب سونی پکچر و و الٹ ڈزنی نے بھی اپنی آنے والی تین اہم ترین فلموں کی نمائش روک دی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق دونوں فلم اسٹوڈیوز نے کم از کم اپنی 3 آنے والی فلموں کی نمائش کو مزید ایک سے ڈیڑھ سال تک ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: فلم ’بیٹ مین‘ کی ریلیز بھی تاخیر کا شکار

حیران کن بات یہ ہے کہ جن فلموں کی نمائش کو ملتوی کیا گیا ہے، وہ تینوں فلمیں آئندہ سال کے وسط تک ریلیز کی جانی تھیں تاہم اب ان کی نمائش مزید ایک سے ڈیڑھ سال مؤخر کردی گئی۔

دونوں اسٹوڈیوز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث فلموں کی شوٹنگ کو منسوخ کیے جانے کی وجہ سے مذکورہ فلموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرکے ان کی ایڈیٹنگ کے مراحل تکمیل تک نہیں پہنچائے جا سکتے، اسی وجہ سے تینوں فلموں کی نمائش کو ڈیڑھ سال تک ملتوی کردیا گیا۔

والٹ ڈزنی کے مارول اسٹوڈیو کی آئندہ سال نومبر 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈاکٹر اسٹرینج ان دی ملٹی ورس آف میڈنیس اب مارچ 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔

مذکورہ فلم مارول اسٹوڈیو کی 2016 میں ریلیز کی جانے والی سپر ہیروز فلم ڈاکٹر اسٹرینج کا سیکوئل تھی۔

اسی طرح سونی پکچرز نے بھی اعلان کیا کہ ان کی اسپائیڈر مین سیریز کی اگلی فلم اب آئندہ سال نہیں بلکہ 2022 میں ریلیز ہوگی۔

سونی پکچرز کی ہدایت کار ٹام ہالانڈ کی اسپائیڈر مین لائیو ایکشن سیریز کی تیسری فلم اسپائیڈر مین ان ٹو دی اسپائیڈر ورس کو آئندہ سال جولائی میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کچھ دن قبل ہی اسے نومبر 2021 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کا خوف، ’جیمز بانڈ‘ کی ریلیز مؤخر

لیکن اب فلم کی ٹیم نے اس کی نمائش کو مزید ایک سال تک ملتوی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب مذکورہ فلم کو نومبر 2022 میں ریلیز کی جائے گا۔

اسی طرح والٹ ڈزنی کے اسٹوڈیو مارول نے بھی اپنی ایک اور سپر ہیرو فلم سیزیز کو ایک سال تک کے لیے ملتوی کردیا۔

مارول اسٹوڈیو نے معروف فلم سیریز تھور کی چوتھی فلم کی نمائش کو بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیا، اب تھور سیریز کی چوتھی فلم تھور: لو اینڈ تھنڈر 2021 میں نہیں بلکہ فروری 2022 میں ریلیز کی جائے گی۔

بڑی اور معروف فلم سیریز کے سیکوئلز کو بھی ایک سے ڈیڑھ سال تک ملتوی کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ہولی وڈ کی مزید فلموں کی نمائش کو بھی ملتوی کیا جائے گا اور ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کب تک امریکا و یورپ سمیت دیگر ممالک میں سینما ہالز کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024